مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی مزاحمت نے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطین کی اشدود بندرگاہ کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔
عراق کی اسلامی مزاحمت نے مظلوم فلسطینینوں کی حمایت میں صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
اس کے علاوہ عراق کے مزاحمتی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو بھی سو سے زائد مرتبہ نشانہ بنا کر امریکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ انہیں غزہ کے بے گناہ عوام کے قتل عام میں صیہونی رجیم کی حمایت کی قیمت چکانا پڑے گی۔
آپ کا تبصرہ